بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کی اہم رپورٹ شیئر کردی
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کی اہم رپورٹ شیئر کردی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں سیاسی جماعتوں اور میڈیا کیلئے نیب کے سیاسی انتقام پر سوال اٹھائے ہیں، مجھے اور میرے والد سمیت ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں سعد رفیق اور میرشکیل الرحمان کا ذکر کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم بڑے شوق سے کشمیر کے معاملے میں ہیومن رائٹس واچ کا حوالہ دیتے ہیں مگر پاکستان کے معاملے میں اس کی رپورٹ نظرانداز کردیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


