دمشق میں قطری سفارتخانہ 13 سال بعد دوبارہ کھل گیا

دمشق(این این آئی )شام کے دارالحکومت دمشق میں قطر کا سفارتخانہ 13 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے جو خانہ جنگی کے آغاز پر بند کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے سفارتخانے پر قطر کا پرچم لہراتے ہوئے دیکھا۔قطر، ترکیہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے اس ماہ باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔واضح رہے کہ متعددغیرملکی حکومتیں شام میں نئی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں