سوشل میڈیا قوانین کا مقصد اظہار رائے، سیاسی اختلافات کو دبانا نہیں،عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں حال ہی میں بنائے گئے سوشل میڈیا قوانین پر ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے مجوزہ قوانین پر عملدرآمد سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی جبکہ مجوزہ قوانین کے پیش نظر آزادی اظہار پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون لانے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ کرنا ہے
Load/Hide Comments