دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان

ادبئی:دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور 13 اگست تک گاڑیوں اور دیگر اشیاکی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ دبئی میں گرمیوں کا سالانہ فیسٹول 23 واں دبئی سمر سرپرائززجاری ہے۔فیسٹیول کے موقع پر ایک ہفتے کے لیے عوام اور سیاحوں کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان میں کہاگیاکہ ایک ہفتے تک گاڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیاجائے گا اور اس اسکیم کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔فیسٹیول میں خریداروں کے لیے دیگر اسکیمیں بھی متعارف کروائی گئی ہیں جن میں فری انشورنس، مختلف اشیا کی فری سروس اور گارنٹی کی مدت میں توسیع شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں