حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ نہیں، دنیا کے ممالک ہمارے ہاں امن نہیں دیکھنا چاہتے، محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ تک نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا کے ممالک ہمارے ہاں امن نہیں دیکھنا چاہتے، حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات پر افواج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ چین ہمارا دوست ہے، اس کے افغانستان سے اچھے تعلقات ہیں، بیجنگ کو ملا کر پڑوسیوں سے اچھے تعلقات قائم کیے جائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک بشمول روس اور بھارت کو ملاکر ایک گول میز کانفرنس بلائی جائے۔
Load/Hide Comments