الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو جج راجہ جواد عباس رخصت پر ہونے کی وجہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ عدالتی عملے کے مطابق جج راجہ جواد عباس گرمیوں کی سالانہ تعطیلات پر ہیں، الطاف حسین و دیگر کیخلاف کیس بغیر کاروائی 25 اگست تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں