قلات، مین شاہراہ پرفورسزکے قافلے پردھماکہ

قلات (یو این اے )قلات قومی شاہراہ پر سپنا ہوٹل کوہنگ کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، تاہم سیکیورٹی قافلہ اس حملے میں محفوظ رہا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں