ہمیں صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پاداش میں اقتدار سے دور رکھا جا رہا ہے، مولانا واسع

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ ،مولانا کمال الدین ،سرپرست اعلی مولانا حافظ محمد یوسف، حافظ حسین احمد شرودی، مولانا نظر محمد حقانی ، حاجی نواز خان کاکڑ ، دلاور خان کاکڑ ، حاجی غوث اللہ ،حاجی منظور مینگل، حاجی دین محمد سیگی، اور حاجی میر حسن ساسولی، نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام اضلاع کے تنظیمی امور پر گہرائی سے غور کیا گیا اور ان کی کارکردگی کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا۔ شرکا نے جماعت کی موجودہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے اور جماعت کو مزید فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں صوبائی امیر کی روزانہ کے بنیاد پر صوبے کے مختلف مدارس کے پروگراموں کا احوال مدارس کے مسائل اور ان کی حل کیلئے مجوزہ امور کا جائزہ لیا گیااجلاس میں صوبائی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اب تک کے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے کی تفصیلات اجلاس میں شرکا کے سامنے رکھی گئی ، اجلاس میں تمام اضلاع کے تنظیمی امور پر غور و خوض کیا گیا اور ان کی کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا۔ شرکا نے تنظیمی ڈھانچے، اضلاع میں جماعت کی فعالیت، اور عوامی رابطوں کے حوالے سے بھی طویل مشاورت کی۔ صوبائی جماعت کی موجودہ کارکردگی پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں صوبائی سطح پر مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا گیا، جن میں عوامی مسائل کے حل، جماعت کے فعالیت کے امور ، اور مدارس کو درپیش سنجیدہ مسائل پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جماعت کی تنظیمی ساخت کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی ،مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام کے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ نہ صرف جماعت بلکہ صوبے کے عوام کے مستقبل کے ساتھ بھی ناانصافی ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ ہمیں صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پاداش میں اقتدار سے دور رکھا جا رہا ہے، لیکن ہم اس منظم سازش کے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ سخت موقف اپنایا جائے گا۔ اسمبلیوں میں موجود جمعیت علما اسلام سے زیادہ میدان میں موجود جمعیت علما اسلام سخت موقف اپنائے گی اور ہر محاذ پر ٹف ٹائم دے گی۔مولانا عبدالواسع نے کہاں کہ کیا کہ جمعیت علما اسلام کل چمن میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے کے زریعے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے باقاعدہ تحریک کا آغاز کرے گی۔کل کا جلسہ میں عوام کی بھرپور حماعمیت دیدنی ہوگی ، اس تحریک کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں گے اور تحریک کو بتدریج وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ جماعت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،جو صوبائی سرکلر کے زریعے شائع کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں