ٍُبشری رند بی اے پی خواتین ونگ کی آرگنائزر مقرر
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان نے رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند کو بی اے پی خواتین ونگ کی آرگنائزر مقرر کر دیا ہے، جبکہ اس ضمن میں انہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں، پارٹی کے مرکزی صدر و وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق خواتین ونگ کی نامزد آرگنائزر بشری رند بلوچستان میں بی اے پی خواتین ونگ کی تنظیم سازی اور فعالیت کے لئے میکنزم تشکیل دیکر صوبے میں بی اے پی کو فعال کرنے کے لیے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔
Load/Hide Comments


