قلعہ عبداللہ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
عبدالرحمٰن زئی: بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے مئی زئی با ئی پاس کلی مر ورکے قریب مسلح افراد کی فا ئرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے مئی زئی با ئی پا س کلی مرور سیدان کے قریب مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے 2افرادمحمدآغا ولد حامدآغا اور نافع آغا ولد واسع آغاسکنہ گلستان کاریز کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کے بعد نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔واقعہ سے متعلق مزیدتحقیقات جا ری ہے تا ہم ابتدائی طور پر واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔
Load/Hide Comments


