کوئٹہ، تین دن تک پٹاخے اور سنوسپرے کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی

کوئٹہۛ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج ڈی سی آفس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں تمام دکانداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج سے 16 اگست تک سنو سپرے پٹاخے فروخت کرنے سے گریز کریں تین دن تک پٹاخے اور سپرے کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی رہے گی اور تمام موٹر سائیکل مکینک موٹر سائیکل سلنسر کو نکالنے چھیڑنے سے گریز کریں اور تمام دکاندار آج بروز جمعرات شام چھ بجے دکانیں بند کردیں اور چودہ اگست کو اپنی دکانیں بند رکھیں اور آج شام سے کل رات (جمعرات اور جمعہ) تک غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں یہ تمام اقدامات چودہ اگست کو منچلوں اور لچر اور جوہلاء کو ہلڑ بازی سے روکنے شریف اور باعزت لوگوں کو تحفظ دینے اورہلڑ بازی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور ممکنہ دہشتگردی کو روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں اجلاس میں مختلف محکموں کے آفیسران سکول کالجز کے نمائندوں نے شرکت کی تاجر برادری کی نمائندگی انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین نے کی جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر ہلڑبازی کو روکنے پر ذیادہ زور دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ اس سے کوئٹہ کا امیج متاثر ہورہاہے ہمیں یوم آزادی طوفان بدتمیزی برپا کرنے کے بجائے حلالات کو مدنظررکھتے ہوئے سادہ اور پروقار طریقے سے مناناچاہیئے انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین نے دکانداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرامد کریں اور کسی ممکنہ دہشتگردی کو روکنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں تاکہ امن کے دشمنوں کو کوئٹہ کا امن خراب کرنے کا موقع نہ ملے اور وہ مذموم عزائم کی تکمیل میں ناکام رہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں