یوکرین جنگ بندی کیلئے مذاکرات سعودی عرب میں ہونے کا امکان

کیف (این این آئی)یوکرین میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جلد سعودی عرب میں شروع ہونے کی توقع ہے، جہاں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام روسی اور یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطی کے ایلچی اسٹیووٹ کوف جلد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔مذاکرات میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
Load/Hide Comments