حب ،5من منشیات برآمد ملزم گرفتار

حب(نمائندہ انتخاب) کھرکھیڑا کسٹم کی کاروائی 5من سے زائد منشیات برآمد ملزم گرفتار مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر طاہر قریشی اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم علی حیدر کی خصوصی ہدایت پر انچارج کھڑکھیڑا کسٹم چیک پوسٹ عبدلطیف شر نے انسپکٹر حبیب بزدار حوالدار ملک شیر محمد مشتاق علی موندرہ اور عبدلمجید کے ہمراہ کامیاب کاروئی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی سیب سے لوڈ مزدہ ٹرک نمبر TKR 227 کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 216 گرام چرس برآمد کرکے ملزم عنایت اللہ کو گرفتار کرکے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا اس حوالے سے انچارج کھڑکھیڑا کسٹم چیک پوسٹ عبدلطیف شر کا کہنا ہے کہ ایسی کاروئیاں جاری رہینگی انشاء اللہ لسبیلہ کی سر زمین کو منشیات سے پاک بنا کر ہی دم لونگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں