تربت، تجابان کرکی کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

تربت(نامہ نگار) تجابان کرکی کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ، تجابان کرکی کے رہائشی لا کالج تربت کے سیکورٹی گارڈ سعید نیک بخت کے فیملی ممبران نے ان کی بازیابی کے لئے 11 مارچ سے تجابان کرکی کے مقام پر ایم 8 شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا جس سے تربت کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی۔ تاہم گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر دشت شیہک حیات اور لیویز تھانہ تربت کے ایس ایچ او نے ان کے ساتھ مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں 5 دن کے اندر اندر صحیح سلامت بازیاب کرایا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے دو دن کے اندر اچھی پیشرفت ہوگی جس کے بعد تجابان کے مقام پر کئی روز سے جاری روڈ بلاک ختم کرکے سی پیک روڈ کھول دیا گیا۔
Load/Hide Comments