پنجگور انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات، سی پیک روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

پنجگور (نامہ نگار) سی پیک روڈ دودن کے بعد چیئرمین ضلع کونسل پنجگور عبد المالک صالح بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد شاہوانی اسٹنٹ کمشنر گوارگو اغاظفر حسین بلوچ سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجگور سے جمیل احمد، نصیب اللہ، جلیل احمد و دیگر افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سی پیک روڈ زم زم ہوٹل کے قریب بند کرکے ضلعی انتظامیہ سے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، روڈ بند ہونے سے کراچی تربت کوئٹہ خاران روڈ گزشتہ دودن سے بند رہا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئییں اور سیکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے تھے۔ آج چیئرمین ضلع کونسل پنجگور عبد المالک صالح بلوچ کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد شاہوانی اور اسسٹنٹ کمشنر گوراگو اغاظفر حسین بلوچ نے دھرنے کے شرکاء سے کامیاب مذاکرات کے بعد سی پیک روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا اور ٹریفک کو روانہ کیا۔