ماہ رنگ کی گرفتاری پر بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس، مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز)ڈاکٹر ماہ رنگ کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا،درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی بہن نادیہ بلوچ کیجانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ماہ رنگ کی گرفتاری قانونی طریقہ کار کے برعکس ہے، ماہ رنگ کیخلاف جو مقدمات قائم کیے گئے ان میں ان کی گرفتاری شامل نہیں تھی، بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ہدایت کی اس کے علاوہ ماہ رنگ کے رشتہ داروں اور ان کے وکیل کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں