قلات،دو بسوں میں تصادم، 5 افرادجاں بحق، 20 سے زائد زخمی

قلات(صباح نیوز) قلات میں دو بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 20 سے زائد افراد زخمی۔ ضلع قلات کے علاقے ریج میں دو بسوں کے درمیان تصادم پیش آیا جہاں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایمبولینسوں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا۔ ڈی ایچ کیو قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق 20 سے زائد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو لایا گیا ہے جن کو بڑے اور معمولی زخم آئے ہیں۔ پیرامیڈیکس مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی ، زخمیوں میں سے 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
Load/Hide Comments