لانگ مارچ 6 اپریل کو کوئٹہ روانہ ہوگی، سردار اختر مینگل کا مستونگ دھرنے میں اعلان

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے 6اپریل کو لکپاس سے کوئٹہ کی طرف جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مطالبات پر قائم ہیں ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کوتیار نہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو لکپاس پر دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرداراختر جان مینگل نے صوبے بھر سے پارٹی کے کارکنوں کو 5اپریل کولکپاس پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کے کارکنوں کو جس بھی جگہ روکا جائے کارکن وہیں دھرنا دیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کے لانگ مارچ کے شرکائ6اپریل کو کوئٹہ کی طرف جائیں گے حکومت نے راستہ نہ دیا تو ہم اپنا راستہ خود بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ سے صبر وبرداشت سے کام لیا پہاڑوں میں دھرنا دئیے ہوئے ہیں 6 اپریل کولانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات پر قائم ہیں ایک اینچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیںحکومتی وفد نے وقت مانگا جو ہم نے دیا حکومتی بے حسی ان کے غیر سنجیدہ رویہ سے ظاہر ہوتی ہے۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ خواتین کو رہا کردیں ہم لکپاس سے ہی واپس لوٹ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں