کیپٹن ریٹائرڈ جاوید جان کی بطور چیئرمین بی ڈی اے تقرری بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے چیئرمین کی تقرری کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ آئینی درخواست عبدالجلیل بلوچ اور ایڈووکیٹ بلوچ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ چیئرمین بی ڈی اے کے ریٹائرڈ ڈاریکٹر ہیں جن کو عدالتت کی پابندی کے باوجود حگومت نے غیر کانونی ایکسٹینشن دے کریرمین تقرر کیاہے لیازا قانون کے مطابق وہ اس اہم انتظامی عہدے کے لیے اہل نہیں۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بی ڈی اے جیسے کلیدی ادارے میں تعیناتی کے لیے قابلیت، تجربہ اور قانونی اہلیت کا ہونا لازم ہے، جبکہ موجودہ چیئرمین کی تقرری قانون، عدالتی احکامات اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔یہ توسیع اور تقرری جانبداری اور بلوچستان کے مقامی لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا واضح اور ایک اور ثبوت ہے جہاں چیف سیکرٹری نے غیر قانونی طور پر کے پی کے (مالاکنڈ) کے ایک مقامی جاوید خان کو چیئرمین بی ڈی اے مقرر کیا ہے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت متوقع طور پر آئندہ ہفتے ہو گی، جس میں تقرری کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔یہ مقدمہ نہ صرف بی ڈی اے کی موجودہ قیادت پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ صوبے میں اعلی سرکاری عہدوں پر تقرری کے معیار پر بھی اہم قانونی بحث کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں