جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو یہ ایران کیلئے بہت برا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو یہ ایران کے لیے بہت برا وقت ہوگا۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کو ٹیلیفونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے مفاد میں ہے کہ وہ معاہدے تک پہنچے۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئے مذاکرات کی خواہش کے پیغامات موصول ہوئے ہیں، تاہم واشنگٹن کے حقیقی ارادوں پر اب بھی عدم اعتماد برقرار ہے۔
Load/Hide Comments


