پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 27 مئی کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

کراچی (انتخاب نیوز) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے 2 ارکان کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادت ملی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔ زونل کمیٹی کے ایک ممبر کے مطابق مردان سے دو گواہان نے رابطہ کیا۔ محمد اور احمد نامی افراد نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت شیئر کی جبکہ پشاور سے بھی ایک شہادت موصول ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں