پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی، شازیہ مری
کراچی (انتخاب نیوز) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد جمع کروائی تھی۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایوان میں مسلم لیگ ن کے جواب کے باوجود پیپلز پارٹی مسلسل دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کی منظوری کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


