سیکورٹی وجوہات کی بناء پر 30 مارچ سے معطل گرین بس سروس کو کل سے بحال کرنے کا اعلان
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز قبل بند ہونے والی گرین بس سروس کو آج سے فعال بنانے کا اعلان کردیا یاد رہے کہ عید سے قبل کوئٹہ میں حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 مارچ کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر گرین بس سروس کو معطل کیا گیا تھا گزشتہ روز میڈیا پر گرین بس سروس کی معطلی سے متعلق چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے گرین بس سروس کی بحالی سے متعلق فیصلے کے لیے اجلاس طلب کیا ۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں گرین بس سروس 30مارچ کوسکیورٹی وجوہات کے پیش نذرمعطل کی گئی تھی۔خیال رہے کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک عوام کی سہولت کیلئے چلائی جاتی ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔


