لوالائی، ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت6افراد زخمی

کوئٹہ(صباح نیوز) لوالائی کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لورالائی کے قریب فتح خان قلعہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شمس الدین جاں بحق جبکہ خواتین سمیت6افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں 4زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں