نوابزادہ گہرام بگٹی تھری ایم پی او کے تحت گرفتار، سبی جیل منتقل کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ بگٹی (یو این اے) سابق رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ڈیرہ بگٹی کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سبی منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں منتقلی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments