کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پرتیز رفتار گاڑی نے خاتون کو کچل دیا

کوئٹہ(یو این اے )جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے گرلز سکول کے قریب تیز رفتار گاڑی نے واک کرتی ہوئی 30 سالہ سمیہ سیلم رضا کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق سمیہ اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔حادثے کے فورا بعد گاڑی میں سوار شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ شدید زخمی سمیہ کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے
Load/Hide Comments