گوادر میں پہاڑ سے گر کر نوجوان جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) گوادر کے علاقے میں پہاڑی سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوادر کوہ باتیل پرسنسٹ پارک کے قریب پہاڑ سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت تنویر احمد سکنہ مجاہد وارڈ کے نام سے کی گئی متوفی اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لئے پکنک منانے گیا تھا اور پہاڑی پر کھڑا ہوکر تصاویر کشی کررہا تھا کہ اچانک پاﺅں پھسلنے سے کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
Load/Hide Comments