عرب امارات سے تعلقات منقطع کئے جائیں ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہۛ جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمد مخلص مرکزی کنونیئرمولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی معاون کنونیئرر قاری محمداکمل صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین صوبائی کنونیئرخیبر پختونخوامولانامحمد طاہر بنوری صوبائی کنونیئر پنجاب قاری محمد اکمل سالار عبدالغفارخان مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی نے متحدہ عرب امارات کے جانب سے اسرائیل سیامن معاہدہ واسرائیل کے ریاست وحکومت کوتسلیم کرنیک کی اعلان کومظلوم فلسطینیوں وعالم اسلام کے دلوں پرخنجرکاوارقراردیتے اس قبلہ اول ومسجداقصی سے غداری قراردیتے متحدہ عرب امارات کی اس اسلام مسلم دشمن فیصلے کی شدیدپرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے اس بزدلانہ اعلان معاہدوں نے عالم اسلام باالخصوص شہدا فلسطین وفاتحین قبلہ اول سلطان زنگی سلطان ایوبی کے روح کوتڑپاکرعالم اسلام کے رستے وتازہ زخموں پرنمک پاشی کی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج امریکہ کے بغل بچہ اسرائیل کواسلامی غیرت وہمت سے عادی حکمرانوں کے نام نہادامن معاہدے فلسطین وقبلہ اول مسجداقصی کی آزادی کوروک نہیںسکتاہے ان شااللہ جیسے افغانستان میں شہداسلام کے مقدس لہوواسلامی جہاد کے فیوض وبرکات نے عملااسلامی نظام کے نفاذاسلامی امارت وحکومت کوقیام دکھائینگے اسی طرح بیت المقدس وفلسطین بھی ایک دن ازادہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں