عازمین حج کو 18 اپریل تک موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج 18 اپریل تک سعودی ویزا بائیو موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کرلیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس کے بغیر ویزے کا اجراءنہیں ہو سکے گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ فنگر پرنٹ اسکین کرنے پر مشکل پیش آنے کی صورت میں سعودی تاشیر یا جیری آفس سے بائیو میٹرک کروا کر رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک حج موبائل ایپ پر جن عازمین حج کو پاسپورٹ اور سفید بیک گراﺅنڈ والی تصویر اپ لوڈ کرنے کا پیغام ملا ہے وہ دی گئی ہدایت کے مطابق جلد از جلد اپنی تصویر اور پاسپورٹ اپ لوڈ کریں یا کسی مشکل صورت میں اپنے متعلقہ نجاز افسر کو واٹس ایپ کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں