بھارتی جارحیت کیخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینیٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان پر کسی حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں آغاز میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بعدازاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایوان کو پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت کے حوالے سے منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں کشمیر پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر مذمت کرتے ہیں، بھارت نے اس واقعے کے بعد معمول کے مطابق پاکستان پر الزام لگایا، جس پر کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں