کوئٹہ میں مہنگی روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں 168 نان بائی گرفتار، 107 تندور سیل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) روٹی مہنگی فروخت کرنے والے تندور مالکان کیخلاف کارروائیاں۔ کوئٹہ میں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے۔ مہنگی روٹی اور وزن میں کمی کرنے والے 107 تندوروں کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کے مطابق نرخ کی خلاف ورزی پر 168 نان بائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 92 نان بائیوں کو جیل منتقل کردیا گیا۔ کوئٹہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ بن عارف اور مجسٹریٹ حسام الدین نے کاروائی کرتے ہوئے 57 تندوروں کو سیل، 51 نان بائی جیل منتقل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر حمزہ انجم اور مجسٹریٹ حسیب سردار نے 48 نان بائیوں کو جیل بھیجوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ ترین نے کاروائی کرتے ہوئے 18 تندوروں کو سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد قلیم ظفر نے کارروائی کرتے ہوئے 6 تندوروں کو سیل 23 کو جیل منتقل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے اور وزن میں کمی کرنے والے نان بائیوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

اپنا تبصرہ بھیجیں