پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا، دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت

ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنماو¿ں اور معزز شہری شریک ہوئے۔ آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میں ہوئیں جہاں مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعاﺅں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی تکمیل ہوئی۔ اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے، جس میں دو ہزار پولیس اہلکار شریک تھے۔ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی سمیت اہم شخصیات شریک ہوئے۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی۔ جس کے لیے پوپ فرانسس کے تابوت کو سینیٹ پیٹرز باسیلیکا سے سینٹ پیٹرز اسکوائر پہنچا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں