مسلح افراد کی فائرنگ، پشین میں سب انسپکٹر، مستونگ میں3 افراد قتل
پشین، مستونگ (انتخاب نیوز) پشین کے علاقے بٹے زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر قتل۔ پولیس کے مطابق جاں بحق سب انسپکٹر کی شناخت زین الدین ترین کے نام سے ہوئی۔ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کانک سے ہے، گاڑی سوار افراد کانک سے مستونگ جارہے تھے۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


