خاران، ڈی آئی جی پولیس آفس کمپلکس پر مسلح افراد کا حملہ
خاران (نامہ نگار) خاران شہر میں ڈی آئی جی پولیس آفس کمپلکس پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ۔ ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ڈی آئی جی رخشان رینج پولیس آفس کے جاری تعمیراتی کام پر حملہ کیا گیا حملے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار عبدالقیوم ساکن نوشکی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کیاگیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔
Load/Hide Comments


