افغانستان میں 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

افغانستان میں اب تک 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سرکاری ادارے بند
اتوار
کابل رپورٹس کے مطابق افغان صدر محمد اشرف غنی کی ہدایت پر افغانستان میں بھی کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بشمول کالجز اور یونیورسٹیوں کو 18 اپریل 2020 تک بند کردیا گیا۔

صدارتی محل کے افغان ترجمان کے مطابق تعلیم، صحت اور ثقافت کے وزیروں نے مشترکہ طور پر افغان صدر سے تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز پیش کی تھی جس کیلئے ہفتہ کے روز صدر اشرف غنی نے منظوری دے دی۔

ادھر افغان وزارت صحت کے مطابق افغانستان میں اب تک 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سب سے زیادہ ایران باڈر سے نزدیکی شہر ہرات میں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں