امریکی سیکریٹری خارجہ کا جے شنکرسے رابطہ، پاکستان و بھارت کے کشیدہ صورتحال کو فوری کم کرنے پر زور

ویب ڈیسک : امریکی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔امریکی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ( سیکریٹری خارجہ) مارکو روبیو نے بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ( ٹیلی فونک ) بات چیت کی۔مارکو روبیو نےپاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی وزیرخارجہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا اور مواصلات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔مارکو روبیو نے پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے پر اپنے تعزیتی کلمات کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں