ماضی میں لیویز فورس کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعما ل کیا گیا، جام کمال
کوئٹہۛ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے لیویز فورس کو صرف سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا اور فورس کی بہتری کی جانب توجہ نہیں دی گئی اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعلیٰ نے لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران لیویز فورس نے بہترکارکردگی کے کئی مراحل طے کئے ہیں اور لیویز کو ہر لحاظ سے ایک بہترین فورس میں ڈھالا گیا ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ فور س کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت جدید آلات اور بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


