بولان میڈیکل یونیورسٹی میں طب سے متعلقہ تمام شعبہ جات کے ڈپلومہ اور ڈگری کورسز کا اجرا کیا جارہا ہے، ڈاکٹر نقیب اچکزئی
کوئٹہ ۛپروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز بلوچستان کی پہلی اور واحد میڈیکل ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی ہے جس نے صوبے کے طالب علموں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے طب اور اس سے متعلقہ تمام شعبہ جات کے ڈپلومہ اور ڈگری کورسز کا اجرا کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ مجید پرو وائس چانسلر ،پروفیسر ڈاکٹر نصیر خان ،پروفیسر ڈاکٹر عبد الباقی درانی ،پروفیسر ڈاکٹر احمد طارق چشتی، پروفیسر ڈاکٹر مرزا خان ترین ،پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول، پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد، نبیہا فراست پروفیسر ڈاکٹر فضل داد کاکڑ،سینئر لیکچرار ڈاکٹر بلال مسعود،نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈپلومہ اور ڈگری کورسز،پرگرامز کے نصاب وسلیبس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بورڈ کے اجلاس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز پروگرامز کے علاوہ 21 پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز پروگرامز اور 19 پوسٹ گریجویٹ ڈگری کورسز کی منظوری دی گئی. اینستھیزیا، اورل سرجری پیڈک یا ٹرک ہیلتھ، ای این ٹی، کلینیکل پیتھالوجی،گائنی اینڈ او بس، ڈپ کارڈ ،ٹی بی این چیسٹ ڈیزیز،میڈیکل جور سپرودینس،ڈرماٹالوجی، آفتھا مالوجی، نیورو میڈیسن،فزیکل میڈیسن، ریڈیالوجی،میڈیکل ایجوکیشن ،فیزیوتھراپی، پیرا میڈیکل اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی، نرسنگ اینڈ مڈوائفری فری اور فارمیسی کے کورس شامل ہیں،ایم فل کے کورسز میں انا ٹومی، فزیالوجی، فارما کالوجی، اورل پیتھالوجی، ہیماٹالوجی، مائکروبیالوجی شامل ہیں پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہا کہ ان کورسز کا اجراسے طلبا ء مستفید ہو نگے اور تاکہ صوبے کے فارغ التحصیل گریجویٹس ان کورسز کے لئے صوبے سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ ان کورسز کے اجرا کے ساتھ ہی تمام ٹیچنگ اور ٹرشری کیر ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی سہولیات میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد یونیورسٹی کیمپس میں ریسرچ سنٹر اور ریسرچ لیبارٹری قائم کیے جائیں گے جس سے طب کے شعبے میں لوگوں کو مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔


