الوگوںکو مستقل بنیاد پر سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شبلی فراز

اسلام آبادۛ وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لوگوںکو مستقل بنیاد پر سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مہنگی بجلی کی وجہ ماضی کے معاہدے ہیں، ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے اور انہیں یکطرفہ طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔ ہفتہ کو بجلی کے بارے میںوزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی شہزاد قاسم کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی خودمختار پیداواری کمپنیوں کے ساتھ بنیادی معاہدہ طے پاچکا ہے جو صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کی جانب پہلا بڑا اقدام ہے۔وزیر اطلاعات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے اور انہیں یکطرفہ طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انرجی سیکٹر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ماضی میں کوشش نہیں کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد قاسم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ انرجی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا تو ہمارے لیے شدید مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے انرجی سیکٹر پر کام شروع کیا، ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی مل رہی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات دونوں متاثر ہوئیں، ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے پاور پلانٹ لگائے گئے، پہلے کی غلط پالیسیوں نے ملک کو گردشی قرضوں کی لپیٹ میں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں