سابق وائس چانسلر لیاری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک : لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کا انتقال آج دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ہوا۔ان کا بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ سرطان جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں