غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 200 پاکستانی باشندے گرفتار
تفتان ﴿نامہ نگار﴾غیر قانونی طریقے سے ایران میں جانے والے 200 پاکستانی باشندوں کو ایرانی کے سیکورٹی فورسز نے ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر راہداری گیٹ کے انچارج میرالہی بخش نوتیزئی ل کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویز انتظامیہ نے گرفتار پاکستانیوں کو ماسک دئیے اور انہیں محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق اس وقت پانچ ہزار سے زائد پاکستانی ایران کے مختلف جیلوں میں قید ہیں جنہیں ایرانی روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی حکام کے حوالے کر رہے ہیں
Load/Hide Comments


