کوئٹہ کلی منگلہ میں دھماکہ افسوسناک، واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، ترجمان حکومت بلوچستان

،کوئٹہ(این این آئی) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی منگل میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں شاہد رند نے دھماکے کے نتیجے میں دو قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں