گریشہ، رنگو سے دو افراد کی لاشیں برآمد، قلات میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

خضدار، قلات (آن لائن) سب تحصیل گریشہ کے علاقے رنگو میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سب تحصیل گریشہ کے علاقے رنگو سے دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، لاشیں شناخت کیلئے سول اسپتال نال منتقل کردی گئیں۔ واقعے سے متعلق پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں قلات کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے دشت محمود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت شیر محمد کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی قلات انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں