بلوچستان میں حکومت کے قیام سے متعلق معاہدے اسلام آباد میں طے ہوئے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کے قیام سے متعلق معاہدے اسلام آباد میں طے ہوئے ہیں ، صوبائی حکومت کو کارکردگی کی بہتری کے لئے بہت سے منازل طے کرنے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے 43ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کی تقریب کے اختتام کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کے قیام سے متعلق معاہدے اسلام آباد میں طے پائے تھے ۔ صوبائی حکومت کو کارکردگی کی بہتری کے لیے بھی بہت منازل طے کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کی تبدیلی کی بازگشت درست نہیں،وزارتوں کی تبدیلی کی افواہیں بجٹ پر اثر انداز ہونے کے لئے پھیلائی جا رہی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں سرکاری سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔بیوروکریسی کو بھی خود میں صلاحیتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔آفیسرز کو بھی غلط کو غلط قرار دینا ہوگا۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بیوروکریسی کو ڈلیور کرنے کے لئے حالات سے نمٹتے ہوئے ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔سروس ڈلیوری کی بہتری کے لئے بیورکریسی کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں