قلات میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، 20 زخمی

قلات (بیورو رپورٹ) — بلوچستان کے ضلع قلات میں بینچہ کے قریب قومی شاہراہ این-25 پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر کوچ اور کوسٹر آپس میں ٹکرا گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب لاسی ریسکیو ٹیمیں اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) قلات منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
نصیب اللہ ولد سیف اللہ
محمد یاسین ولد محمد عارف
عبدالواحد ولد رضا محمد
محمد عرفان ولدعبدالغفار
عبدالغفار ولد عبدالغفور
عطیہ ولد عبداللہ
زوجہ یاسر حسین
الیان ولد یاسر
عبدالقدیر (کانسٹیبل)
ساہنا ولد عطا محمد
زنیرہ ولد شبیر احمد
عطیہ ولد عبداللہ
میر حسن ولد عزیز اللہ
خران ولد عابد علی
نوید احمد ولد عبدالغفور عبدالرحمن ولد محمد
سید خان ولد خدارحیم
برکت علی ولد عبدالحق
ظفر علی ولد محب علی
جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ثناء اللہ ولد حبیب اللہ اور پیربخش ولد امام بخش کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی مزید تفتیش لیویز کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں