اوستہ محمد، فائرنگ سے ایک شخص قتل/گھریلو ناچاقی پر نوجوان کی خودکشی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد کے قریب باغ ہیڈ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گنداخہ کے علاقے باغ ہیڈ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالخالق جمالی کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے نعیش اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارواءکے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش تیز کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امان اللہ کالونی اوستہ محمد میں نوجوان ظفر اللہ عرف ہیرا قوم عمرانی نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر لی پولیس لاش ہسپتال لے گئے وجہ گھریلو نا چاقی بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کر رہے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔
Load/Hide Comments


