مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک خاتون اور بچہ زخمی

مستونگ(انتخاب نیوز) مستونگ میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق سنگر روڈ سورگز پھاٹک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عبدالرشید ولد عبدالکریم قوم شاہوانی سکنہ کھڈکوچہ اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق قتل کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں