گوادر میں نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ مشاورتی اجلاس

گوادر (بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ مشاورتی اجلاس۔ گوادر میں نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے نمائندوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گوادر کے عوامی مسائل اور سابقہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغفور ہوت نے کہا کہ ہم نے اپنے عوامی حقوق کے لیے ایک کامیاب دھرنا دیا تھا، جس کے نتیجے میں ضلع انتظامیہ کے وفد سے ہمارے سات نکاتی مطالبات پر تحریری معاہدہ ہوا تھا۔ ان مطالبات میں ٹرالنگ کا خاتمہ، چاروں تحصیلوں میں ماہیگیر کالونیوں کا قیام، شپ یارڈ بریکنگ کا گوادر سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، اور بارڈر پر آزادانہ کاروبار کی اجازت شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کو معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مہلت دی تھی، لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ نے ان مطالبات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ اب ہم خاموش نہیں رہیں گے، اور دوبارہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔ اجلاس میں ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں