کوئٹہ، جائیداد کے خاطر لے پالک بھائی نے 2 بھائیوں کو قتل کردیا، سریاب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سرکی روڈ پر لے پالک بھائی نے جائیداد کے خاطر دو بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے چھ ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر کے احاطہ میں دفن کیا تھا۔ بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا۔ واردات کی خبر پولیس کو ملزم عدنان کی بیوی نے دی۔ ملزم اپنی بیوی کو کچھ عرصہ قبل طلاق دے چکا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو مقتولین کے والدین نے گود لیکر پالا تھا۔ جائے واقعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا، جہاں بھانجے نے چچا پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چچا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک اور فرد زخمی ہوا۔
Load/Hide Comments


