چاغی، ایران اسرائیل کشیدہ صورتحال، 18 سو سے زائدافراد پاکستان واپس پہنچ گئے
چاغی (آن لائن) ایران، اسرائیل کشیدہ صورتحال: 1814 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایران سے 1814 پاکستانی شہری وطن واپس آ چکے ہیں۔ واپس آنے والوں میں زائرین، طلبا، سیاح، ڈی پورٹی افراد اور چند غیر ملکی شامل ہیں، جو تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ضلعی انتظامیہ نے تمام واپس آنے والے افراد کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ انہیں قیام و طعام اور دیگر بنیادی ضروریات کی بہتر سہولت میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر چاغی، عطا المنیم بلوچ کے مطابق ایران سے واپس آنے والوں میں 428 زائرین، 655 طلبا، 566 سیاح، 160 ڈی پورٹی افراد اور 5 غیر ملکی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو اندرونِ ملک ان کے گھروں تک روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


